پنجاب یونیورسٹی نے مختلف امتحانات کی ڈیٹ شیٹس جاری کر دیں

بدھ 30 ستمبر 2015 18:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے چار سالہ بی ایس آنرز پروگرام کے تیسرے سمیسٹر کے امتحان انٹروڈیکشن ٹو فلاسفی جس کے ڈسپلن بی ایس اپلائیڈ سائکالوجی، بی ایس پولیٹیکل سائنس، بی ایس سوشل ورک، بی ایس اکنامکس اور بی ایس انگلش ہیں،کے تحریری امتحان کی تاریخ جاری کر دی ہے اس امتحان کا انعقاد8 اکتوبر2015 کو ہو گا جبکہ بی اے سپلیمینٹری امتحان2015 سماعت سے محروم طلباء کیلئے 15-10-2015سے شروع ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیل پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.pu.edu.pkپر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :