لاہور،نا معلوم افراد نے جامع مسجد بلال کے نائب امام کو کلہاڑیوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

قتل ہونے والے نائب امام قاری شہباز احمد پاکستان سنی تحریک سے وابستہ تھے ،رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر اور ہسپتال پہنچ گئی

جمعرات 1 اکتوبر 2015 23:05

لاہور،نا معلوم افراد نے جامع مسجد بلال کے نائب امام کو کلہاڑیوں کے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 01 اکتوبر۔2015ء) نا معلوم افراد نے لاری اڈا کے قریب واقع جامع مسجد بلال کے نائب امام کو کلہاڑیوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ، قتل ہونے والے نائب امام قاری شہباز احمد پاکستان سنی تحریک سے وابستہ تھے ، اطلاع ملنے پر رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر اور ہسپتال پہنچ گئی اور واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔

بتایا گیا ہے کہ لاری اڈا کے قریب واقع جامع مسجد بلال کے نائب امام قاری شہباز احمد کو نا معلوم افراد نے نماز ظہر سے قبل مسجد کی دوسری منزل پر واقع رہائشگاہ پر کلہاڑیوں کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مسجد کے امام شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے ۔ مقتول قاری شہباز احمد پاکستان سنی تحریک سے وابستہ تھے اور سر گرم کارکن جانے جاتے تھے ۔ اطلاع ملنے پر رہنماؤں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی جائے وقوعہ پر اور ہسپتال پہنچ گئی اور شدید احتجاج کیا ۔ پاکستان سنی تحریک کے ترجمان نواز قادری نے کہا کہ قاری شہباز احمد کی ٹارگٹ کلنگ ریاستی اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ ہے کہ اس گھناؤنے قتل کے پیچھے چھپے اصل محرکات سامنے لائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :