بھارت میں توہم پرستی عروج پر ،پانچ سالہ بچے کو بلی چڑھا دیا

قتل کا یہ افسوسناک واقعہ ضلع پراسم کے پورو گاوٴں میں پیش آیا جہاں راوٴ نامی شخص نے بچے کا گلا کاٹ کر اس کا خون کو اپنے گھر میں چھڑک دیا

جمعہ 2 اکتوبر 2015 17:58

بھارت میں توہم پرستی عروج پر ،پانچ سالہ بچے کو بلی چڑھا دیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) بھارت میں توہم پرستی اور جہالت اپنی انتہا کو پہنچ گئی بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پانچ سال کے بچے کو بلی چڑھا دیا گیا۔

(جاری ہے)

قتل کا یہ افسوسناک واقعہ ضلع پراسم کے پورو گاوٴں میں پیش آیا جہاں راوٴ نامی شخص نے ایک بچے کو اس وقت اغوا کر لیا جب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا پچیس سالہ شخص نے بچے کا گلا کاٹ کر اس کے خون کو اپنے گھر میں چھڑک دیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق اس درندہ نما شخص کو گاوٴں والوں نے پکڑ کر مارا پیٹا اور پھر مٹی کا تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی ہسپتال انتطامیہ کے مطابق ملزم کے جسم کا ستر فیصد حصہ جل چکا ہے۔ `

متعلقہ عنوان :