کراچی میٹرک بورڈ میں 600سے زائد غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف

بورڈ میں عملے کی تعداد ضرورت سے کہیں زیادہ ہے، گریڈ 17 اور 18 میں خلاف ضابطہ بھرتیاں کی گئیں

جمعہ 2 اکتوبر 2015 19:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) کراچی میٹرک بورڈ میں 600 سے زائد غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوگیا۔ ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق گریڈ 17 اور 18 میں ضابطے کے خلاف بھرتیاں کی گئیں۔سرکاری محکموں میں غیرقانونی بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میٹرک بورڈ میں 600 سے زائد غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق گریڈ 17 اور 18 میں خلاف ضابطہ بھرتیاں کی گئیں۔

کراچی میٹرک بورڈ میں عملے کی تعداد ضرورت سے کہیں زیادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ نے نہ ہی اخبارات میں اشتہار دیے اور نہ ہی امیدواروں کے انٹرویوز لئے ۔دوسری جانب تفتیشی افسر غلام بشیر میمن نے کہا کے جعلی اسناد بنانے کے حوالے سے تفتیش تاحال جاری ہے اور ابھی تک اسکروٹنی مکمل نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :