اسلام آباد کلب میں اسلام آباد سکول آف لاء کی گریجویشن تقریب

جمعہ 2 اکتوبر 2015 22:38

اسلام آباد ۔2 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) اسلام آباد سکول آف لاء کی گریجویشن تقریب کا انعقاد یہاں اسلام آباد کلب میں کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر بیرسٹر عابد وحید شیخ اور یونیورسٹی آف لندن کے انڈر گریجویٹ لاء پروگرام کے ڈائریکٹر سائمن آسکی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں نمایاں کارکردگی پر طلباء میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

ایک پاکستانی طالب علم احمد فاروق نے یونیورسٹی آف لندن میں لاء کے سال اول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر احمد فاروق کی اس نمایاں کارکردگی کو سراہا گیا اور ان کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ ایک دوسرے طالب علم اساممہ رؤف نے پاکستان میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ سائمن آسکی نے اس کامیابی پر دونوں طالب علموں کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :