پھول نگر میں بہو کو جلانے کی کوشش ناکام

جمعہ 2 اکتوبر 2015 23:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) نواحی علاقے پھول نگر میں محلے داروں کی بروقت مداخلت سے خاتون سسرالیوں کی آگ سے بچ نکلی لیکن اس کا ساتھ دینے والا پٹائی سے نہ بچ سکا جس پر پولیس نے دو الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نزیر شاہ محلے کی نائلہ کو تین روز قبل مبینہ طور پر تشدد کرکے سسرال نے گھر سے نکال دیا اور بچہ چھین ، جب وہ اپنے بھائی مظفر کے ساتھ بچہ لینے کیلئے سسرال پہنچی تو مظفر کو اغواء کرلیا جبکہ نائلہ پر مٹی کا تیل چھڑک کر اسے جلانے کی کوشش لیکن وہ چیختی چلاتی گھر سے باہر کی طرف بھاگ نکلی ، اسی دوران محلے دار اکٹھے ہوگئے جنہوں نے اسے بچا لیا اور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا مگر اس مقدمے میں گواہ بننے والے صدام حسین کو دبوچ لیا اور بہیمانہ تششد کا شانہ بنا ڈالا ، پولیس نے ایک اور مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم مغوی مظفر تاحال بازیاب نہیں ہوسکا ۔