بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پی پی والوں نے دھاندلیوں کا منصوبہ جوڑا ہے اگر مخالفوں بدمعاشی کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، امتیاز احمد شیخ

پی پی والوں نے گذشتہ سات سالوں میں مسائل پیدا کیے ہیں شکارپور شہر کی صورتحال خراب کردی ہے روڈ راستہ خراب ہوئے پڑے ہیں عوام کی طاقت سے الیکشن جیت کر شکارپور کے عوام کی پہلے کی طرح خدمت کریں گے، پریس کانفرنس

جمعہ 2 اکتوبر 2015 23:08

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) وزیر اعظم کے خصوصی معاون (ف) لیگ رہنما ایم پی اے امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پی پی والوں نے دھاندلیوں کا منصوبہ جوڑا ہے اگر مخالفوں بدمعاشی کی تو منہ توڑ جواب دیں گے پی پی والوں نے گذشتہ سات سالوں میں مسائل پیدا کیے ہیں شکارپور شہر کی صورتحال خراب کردی ہے روڈ راستہ خراب ہوئے پڑے ہیں مختلف محلوں میں گندگی کے ڈھیر نظر آرہے ہیں ان کی کارکردگی یہ ہے کہ ان کو امیدوار بھی نہیں مل رہے ہیں ، عوام کی طاقت سے الیکشن جیت کر شکارپور کے عوام کی پہلے کی طرح خدمت کریں گے ، ڈی سی شکارپور اور ایس ایس پی شکارپور ایماندار ہیں ان پر اعتماد ہے ، امتیاز احمد شیخ نے ان خیالات کا اظہار شکارپور میونسپل کمیٹی کے30وارڈوں پر کھڑے (ف)لیگ کے امیدواروں اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ، امتیاز احمد شیخ نے مزید کہا کہ گذشتہ سات سالوں میں پی پی والوں کا شکارپور میں کوئی رول نہیں رہا ہے منتخب نمائندوں نے عوام سے ملنے کو ترجیع نہ دی اور ان کے دروازے بند رہے جبکہ ہم اقتدار میں ہوں یا اقتدار سے باہر ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور آئیندہ بھی کرتے رہیں گے یہ ہی سبب ہے کہ شکارپور کے عوام نے مجھے پر اعتماد کرکے عام الیکشن میں بھار ی اکثریت سے ایم پی اے کی سیٹ پر کامیاب کرایا اور ا ب بھی عوامی خدمت کے تحت بلدیاتی الیکشن میں اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں کامیابی کے بعد شہر کو خوبصورت بنانے کے لیئے ہرممکن کوشش کریں گے ،بڑے پراجیکٹ لائے جائیں گے ، روڈراستے بنوائے جائیں گے ، ماضی میں عوام کی تفریع کے لیئے باغات بنوائے تھے اور قبرستانوں کو دیواریں لگوائیں تھیں ، اس نے اجلاس میں امیداروں پر زور دیا کہ عوامی رابطے رکھیں ، اس موقعے پر فراز امتیاز شیخ ، برکت بھٹو ، خالد ہکرو اور دیگر امیدوارں نے بھی خطاب کیا دوسری طرف (ف)لیگ کے ایم این اے غوث بخش خان مہر ، ایم پی اے شہر یار خان مہر کی ایم پی اے امتیاز احمد شیخ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بات چیت ہوئی بعد میں ایس ایس پی شکارپور ناصر آفتاب سے ایک ملاقات دوران شکارپور شہر کے اسٹورٹ گنج تھانے کے ایس ایچ او کی عوام کو تکلیف پہچانے اور گڑھی یاسین پولیس کے شکایات کی گئیں جس پر ایس ایس پی شکارپور نے غوث بخش مہر اور امتیاز احمد شیخ کو خاطری کرائی اور کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ایک دو دن میں شکایتی سیل قائم کیا جائے گا کس کو بھی قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا اور شکایت ملتے ہیں حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔