شاپنگ مال میں زخمی مریض کی زندگی بچانے پر نرس کو متعدد نوکریوں کی پیش کش

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 اکتوبر 2015 18:39

شاپنگ مال میں زخمی مریض کی زندگی بچانے پر نرس کو متعدد نوکریوں کی پیش ..
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اکتوبر 2015 ء) سعودی عرب کے شہر ریاض میں شاپنگ مال میں زخمی مریض کی زندگی بچانے پر نرس کو متعدد نوکریوں کی پیش کش ہوئی ہے۔ عرب نیوز سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بدھ کے روز الریاض نامی شاپنگ مال میں اچانک نامعلوم افراد کیجانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی جس کے باعث ایک شخص شدید زخمی ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وہاں پر موجود ایک نرس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ایک اور اس شخص کی زندگی بچا لی۔ ہنگامی حالات میں بروقت طبی امداد فراہم کرنے پر اب سعودی حکومت نے بے روزگار نرس کی خدمت کا اعتراف کرتے ہوئے نہ صرف اسے نوکری کی پیش کش کر دی ہے بلکہ اس کی اپوائنٹمنٹ کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے نرس نے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ ایک پرائیویٹ ہیلتھ کالج سے گریجویٹ ہے۔ تاہم وہ ہیلتھ سپشلسٹ ٹیسٹ پاس نہیں کر سکی تھی ۔ لیکن شاید اسی خوش قسمت دن کے لئے وہ اپنی پریکٹس جاری رکھے ہوئے تھی ۔ دوسری جانب شاپنگ مال میں خوف و حراس اور تباہی پھیلانے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :