پنجاب یونیورسٹی بی اے / بی ایس سی سالانہ امتحان2016ء کا داخلہ شیڈول جاری

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 19:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے/ بی ایس سی سالانہ امتحان2016ء کے لیے داخلہ فیس و فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق بی اے / بی ایس سی سالانہ امتحان2016ء میں شرکت کے لیے ریگولر امیدواروں کے لیے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آ خر ی تاریخ بذریعہ ڈاک 3-11-15 اور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ10-11-15 ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم بذریعہ ڈاک 17-11-15 اور دستی فارم 24-11-15 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

اسی طرح پرائیویٹ امیدواروں کے لیے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ بذریعہ ڈاک 7-11-15 اور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ24-11-15 ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم بذریعہ ڈاک27-11-15 اور دستی فارم3-12-15 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ جبکہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تفصیل پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :