`ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام ہزارہ قوم کی یوم یکجہتی کے سلسلے میں تقریبات کا سلسلہ جاری `

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:47

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام ہزارہ قوم کی یوم یکجہتی کے سلسلے میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ، آسٹریلیا کے شہرمیلبرن میں ہزارہ قوم کے افراد نے یوم یکجہتی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا جہاں درجنوں ہزارہ نوجوانوں ، بزرگوں اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ، تقریب میں وہاں مقیم ہزارہ معتبرین نے اظہار خیال کرتے ہوئے اس روز کی اہمیت اور ہزارہ قوم کی یکجہتی و اتحاد پر روشنی ڈالی جبکہ ہزارہ فنکاروں نے ہزارگی موسیقی کے زریعے حاضریں کو خوب محظوظ کیا ، تقریب میں کیک کاٹ کر اس تقریب کو یادگار بنا یا گیا ، اسی طرح ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی کونسل کے جانب سے پارٹی کے مرکزی کونسل اور کارکنوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد پارٹی چیرمین عبدالخالق ہزارہ کی رہائش گاہ میں کیا جس میں پارٹی عہدیداروں مرکزی کونسل اور ضلعی کونسل کے اراکین اور دیگر کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جہاں پر پارٹی چیرمین اور مرکزی کونسل کے اراکین نے کیک کاٹا اور تقریب کا آغاز کیا ، ا س موقع پر عبدالخالق ہزارہ نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم اکتوبر یوم عالمی یکجہتی ہزارہ قوم پارٹی کی طرف سے دنیا بھر میں آباد پوری ہزارہ قوم کیلئے اپنے اتحاد ، اتفاق سیاسی و سماجی حقوق کے حصول اپنی تہذیب و ثقافت کو روشناس کرانے اور اس پر فخر کرنے کا دن ہے اب یہ ہزارہ قوم پر منحصر ہے کہ وہ اس یوم کو کس طرح منا کر اپنے ہزارگی قومیت اور وجود کا اظہار کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہزارہ قوم کو سیاسی تنہائی سے نکالنے اور برادر اقوام کے ساتھ دوستانہ روابط کے فروغ کیلے جو کردار ادا کیا ہے وہ پوری قوم کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہیں جن قوتوں نے ہزارہ قوم کے نوجوانوں کو بیرونی مفادات کیلے استعمال کرنے کی کوشش کی HDP کے کارکنوں نے ان کی سازشوں کو اپنی دانشمندی اور بہترین صلاحیتوں کے ساتھ ناکامی سے دوچار کرکے اپنی قوم دوستی کی واضح مثالیں پیش کی ، پارٹی رہنماء نے کہا کہ روشن فکر قوم دشمن عناصر کی سازشوں سے بھی باخبر ہیں جو آستین کے سانپ کا کرادار ادا کرتے ہوئے قوم کو گمراہی کی طرف لے جارہیں ہے یہ عناصر نہ ہی دانشور ہے اور نہ ہی سیاسی کارکن یہ ابن الوقت لوگوں کا یک جمگھٹا ہے ہزارہ قوم جسطرح پارٹی کے ساتھ وابستہ ہے وہ فیس بکی جماعتوں کی سازشوں کے خلاف متحد ہوکر چھوٹے چھوٹے چند افراد پر مشتمل ٹولوں سے لاتعلقی کا اظہار کریں ، عبدالخالق ہزارہ نے یک اکتوبر کا دن کامیابی سے منانے پر پارٹی کارکنوں اور دنیا بھر کے ہزارہ قوم کو خراج تحسین پیش کیا ۔

`