پاکستان اورآئی ایم ایفکے درمیان نویں جائزہ مذاکرات رواں ماہ دبئی میں ہوں گے

اتوار 4 اکتوبر 2015 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان قرضے کی قسط کے لیے نویں جائزہ مذاکرات رواں ماہ دبئی میں ہوں گے، ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہوں گے۔

(جاری ہے)

یہ مذاکرات چوبیس اکتوبرسے شروع ہو رہے ہیں، پہلے مرحلے میں تکینکی بات چیت ہوگی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار، گورنراسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا سمیت دیگر اعلیٰ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جائزہ مذاکرات چار نومبر تک جاری رہیں گے۔ واضح رہے کہ اٹھائیس ستمبر کو آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کے لیے قرضے کی پچاس کروڑ چار لاکھ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :