جب لاہور کے شیر جاگتے ہیں تو گیدڑ بھاگ جاتے ہیں‘تحریک انصاف کو ایک بار پھر لاہور میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،عمران خان کی جھوٹ اور الزام کی سیاست مسلم لیگ (ن) کے ترقی کے سفر کو نہیں روک سکتی، لاہور ہمارا شہر ہے جہاں ترقی کے کام کروا کر ہم نے عوام کی حالت بدل ڈالی ہے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا جلسے سے خطاب
اتوار 4 اکتوبر 2015 20:40
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو ایک بار پھر لاہور میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، عمران خان اور ان نامزد امیدوار عبدالعلیم 11 اکتوبر کو بڑی شکست سے دوچار ہوں گے کیونکہ جب لاہور کے شیر جاگتے ہیں تو گیدڑ بھاگ جاتے ہیں۔
(جاری ہے)
اتوار کو این اے 122 میں ضمنی انتخاب سے متعلق جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جھوٹ اور الزام کی سیاست مسلم لیگ ن کے ترقی کے سفر کو نہیں روک سکتی، لاہور ہمارا شہر ہے جہاں ترقی کے کام کروا کر ہم نے عوام کی حالت بدل ڈالی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سردار ایاز صادق نے پہلے بھی عمران خان کو شکست دی اب بھی عمران خان کے امیدوار کو ہی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اسی سپیکر سے حلف لئے تھے اور اسی کو جعلی سپیکر قرار دیتے رہے، اگر اسمبلی اور سپیکر جعلی تھا تو کیونکر اسی اسمبلی میں جاے کیلئے بیتاب ہیں؟متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.