پاکستان عوامی تحریک کا این اے122کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا فیصلہ

پی پی147سے عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری پی ٹی آئی کے محمد شعیب صدیقی کے حق میں دستبردار

منگل 6 اکتوبر 2015 19:37

پاکستان عوامی تحریک کا این اے122کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی مکمل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک نے اپنے متفقہ فیصلے میں این اے122کے ضمنی انتخاب میں تحر یک انصاف کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور پی پی147سے عوامی تحریک کے صوبائی اُمیدوار اشتیاق چوہدری نے پی ٹی آئی کے محمد شعیب صدیقی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے جبکہ این اے122سے عوامی تحریک پہلے ہی عبدالعلیم خان کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر چُکی ہے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد شعیب صدیقی نے کہا کہ11اکتوبر دھاندلی کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کا دن ہے جس روز عوام اپنے ووٹ کے ذریعے اُن نااہل حکمرانوں کا احتساب کریں گے جوسانحہ ماڈل ٹاؤن کے براہ راست ذمہ دار ہیں انہوں نے کہا کہ اب عوام ڈیمو کریسی یا گُلو کریسی میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں گے اور فیصلہ انشا ء اﷲ عمران خان کے حق میں ہو گا محمد شعیب صدیقی نے عوامی تحریک اور اشتیاق چوہدری کا دستبرداری پر شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طاہر فیروز اور جنرل سیکریٹری حاجی طارق نوید نے پی پی147سے تحریک انصاف کے اُمیدوار محمد شعیب صدیقی کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے میں اپنی تمام ذیلی تنظیموں کی طرف سے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمائیت کا اعلان کیا ۔