کراچی پولیس اور سندھ رینجرز میں ٹھن گئی

muhammad ali محمد علی منگل 6 اکتوبر 2015 23:15

کراچی پولیس اور سندھ رینجرز میں ٹھن گئی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اکتوبر 2015 ء) کراچی پولیس اور سندھ رینجرز میں ٹھن گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس اور سندھ رینجرز میں اختلافات اب کھل کے سامنے آگئے ہیں۔ پولیس کی کی جانب سے رینجرز کیخلاف اخبارات میں اشتہارات شائع کروا دیے گئے جس میں رینجرز کیخلاف مقدمات میں عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اشتہارات ڈی ایس پی اورنگی کی جانب سے شائع کروائے گئے۔ اشتہارات مومن آباد کے 5 جبکہ اورنگی ٹاون کے 1 بندے کے حوالے سے ہیں جب کے بارے میں کہا گیا ہے کہ رینجرز ان افراد کو اٹھا کر لے گئی ہے عوام اس سلسلے میں پولیس سے تعاون کریں۔ اس حوالے سے اب ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس نے نوٹس لے لیا ہے اور معاملے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :