سانحہ منیٰ کے بعد 34پاسکتانی تاحال لاپتہ ہیں ‘ اپنے پیاروں کی میتیں پاکستان لانے والے لواحقین سے مدد کرینگے ‘ سردار یوسف
بدھ 7 اکتوبر 2015 16:52
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ سانحہ منیٰ کے بعد 34 پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے‘ جو پاکستانی سعودی عرب سے اپنے پیاروں کی میتیں لانا چاہتے ہیں ان کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہاکہ سانحہ منیٰ کے بعد سے اب تک ہمارے لوگ اور حج مشن حکام کام پر لگے ہوئے ہیں اور حادثے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ابھی تک ایک پاکستانی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے اسد گیلانی کی میت پاکستان پہنچائی گئی ہے۔ جو پاکستانی سعودی عرب سے اپنے پیاروں کی میتیں لانا چاہتے ہیں ان کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔(جاری ہے)
سردار یوسف نے کہاکہ زیادہ تر شہدا کے ورثا نے اپنے پیاروں کی سعودی عرب میں ہی تدفین کا کہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ سعودی حکام سے کہا ہے کہ کسی پاکستانی شہری کی تدفین ہماری اجازت کے بغیر نہ کی جائے ۔
انہوں نے کہاکہ کرین حادثے میں گیارہ پاکستانی شہید اور 23 زخمی ہوئے تھے۔ کرین حادثے کے متاثرہ افراد کو معاوضوں کی ادائیگی میں پیشرفت نہیں ہوئی۔ سردار یوسف کے مطابق کرین اور منیٰ حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.