جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی ریاستی دہشتگردی پر تشویش کااظہار
مقبوضہ کشمیر میں ذبیحہ پر پابندی کا فیصلہ بین الاقوامی اور بھارتی دستور کی خلا ف ورزی ہے، کٹھ پتلی حکومت اور عدلیہ کے اس طرح کے اقدامات دین میں مداخلت کے مترادف ہیں،اقوام متحدہ سمیت عالمی ادار ے مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کا نوٹس لیں اور بھارتی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں خطے کے امن کو درپیش خطرات سے بچانے کے لیے کردار ادا کریں ، قومی کشمیر کانفرنس ، بین الاقوامی برادری ، خصوصاً برطانیہ اور امریکہ مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کرانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی و ریاستی تشدد کور کوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،جماعت اسلامی کی شوریٰ کی کشمیر میں بڑھتی دہشتگردی اور دستوری امور بارے قرار دادیں منظور
بدھ 7 اکتوبر 2015 22:40
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شورٰی نے اپنے حالیہ اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی ریاستی دہشتگردی پر تشویش کااظہار کیا ہے ۔ اس بارے میں منظور کی گئی ایک قرار داد میں کہاگیاہے کہ ایک لاکھ بھارتی فوج اور ایجنسیاں ایک طرف تو حریت پسندوں کی ٹارگٹ کلنگ کر رہی ہیں اور دوسری طرف غیر ریاستی ہندو آباد کاروں کو مقبوضہ ریاست میں بسانے کی کوشش جاری ہے ۔
اجلاس اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کرتاہے کہ مقبوضہ ریاست میں بی جے پی کی مخلوط حکومت نے آر ایس ایس کے مسلم دشمنی پر مشتمل ایجنڈے کو نافذ کرنے کے لیے عدالتوں تک کو آلہ کار بنالیا ہے جس کی تازہ مثال سری نگر ہائی کورٹ کی طرف سے گائے کے ذبیحہ پر پابندی کا حالیہ فیصلہ ہے جو بین الاقوامی اور بھارتی دستور میں درج آزادی کے حق کی شدید خلا ف ورزی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.