کراچی،پائلٹس کی ہٹ دھرمی ، مشکلات کی شکار قومی ائیرلائن کو ایک اور دھچکا ، پروازیں نہ ہونے سے مسافر بھی دور بھاگنے لگے
گزشتہ روز مسافر نہ ہونے کے باعث تین پروازیں منسوخ کردی گئیں
بدھ 7 اکتوبر 2015 23:04
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پائلٹس کی ہٹ دھرمی کے باعث مشکلات کی شکار قومی ائیرلائن کو ایک اور دھچکا ، پروازیں نہ ہونے سے مسافر بھی دور بھاگنے لگے ، بدھ کو مسافر نہ ہونے کے باعث تین پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔ادارے نے پلان بی کے تحت پاک نیوی کی خدمات حاصل کر لیں ، تنازعہ تاحال کسی حل کی جانب نہ بڑھ سکا۔پائلٹس کی ہٹ دھرمی اور قومی ائیرلائن کی ناقص حکمت عملی سے متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں اور اب مشکلات کا شکار قومی ائیرلائن کو ایک اور دھچکا لگ گیا ۔
خوار ہونے والے مسافروں نے پی آئی اے سے منہ ہی موڑ لیا منگل تک ہڑتال کے باعث پروازیں منسوخ تھیں اور بدھ کو مسافر نہ ہونے کے باعث تین پروازیں منسوخ کرنا پڑیں ۔پروازیں پائلٹس کی ہڑتال سے منسوخ ہوں یا مسافروں کے دور بھاگنے سے ، نقصان ہر حال میں پی آئی اے کا ہی ہو رہا ہے ۔(جاری ہے)
پی آئی اے کو 40 کروڑ روپے سے زائد کے نقصان کے باوجود ابھی تک معاملات طے کرنے کی طرف کوئی ٹھوس پیشرفت نہیں ہوئی ہے ۔اس سے پہلے پالپا اورپی آئی اے انتظامیہ میں مذاکرات کے ذریعے تنازعہ طے کرانے کی کوشش کی گئی لیکن اپنے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو کوئی بھی تیار نہ ہوا جس کے بعد یہ کوشش بھی دم توڑ گئی ۔ پی آئی اے نے حالات سے تنگ آکر پلان بی کے تحت پاک نیوی کی خدمات حاصل کر لی ہیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.