غازی آباد انویسٹی گیشن پولیس نے نقب زنی کی وارداتیں کرنے والے شادا نقب زن گینگ کے سرغنہ سمیت 3ملزموں کو گرفتار کر لیا

بدھ 7 اکتوبر 2015 23:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) غازی آباد انویسٹی گیشن پولیس نے نقب زنی کی وارداتیں کرنے والے شادا نقب زن گینگ کے سرغنہ سمیت 3ملزموں کو گرفتار کرکے ان سے مختلف علاقوں سے نقب زنی کی وارداتوں کے دوران چوری کیا گیا لاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ مال اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے شہر میں نقب زنی، ہاؤس رابری اور دیگرجرائم کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور آپریشنز کو ان وارداتوں میں ملوث ملزموں کو گرفتارکرنے کاحکم دیا۔

جس کے تحت آپریشنز اور انویسٹی گیشن کی سپیشل پولیس ٹیمیں دن رات جرائم پیشہ افراد کے خلاف سر گرم عمل ہیں۔ ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن اسماعیل کھاڑک نے ایس پی او شمالی چھاؤنی منصور الحسن کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن غازی آباد خالد یعقوب گورسی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے خفیہ اطلاعات پر ریڈ کرکے شادا نقب زن گینگ کے سرغنہ ارشادپرویز عرف شادا اور اس کے2ساتھیوں شاہد حسین اور عمران کو گرفتار کرکے ان سے لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ موبائل فونز، طلائی زیورات، لیپ ٹاپ، موبل آئل ڈبے،نقدی،دیگر قیمتی اشیاء اورناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان اپنے طریقہ واردات میں گھروں اور دوکانوں کے تالے توڑ کریا دیواریں پھلانگ کر گھروں میں گھس جاتے اور قیمتی اشیاء چوری کرکے فرار ہوجاتے تھے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل بھی چوری کے مقدمات میں متعدد بار جیل جا چکے ہیں جو رہا ہوتے ہی دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے تھانہ غازی آباد، شمالی چھاؤنی، مصطفی آباد، شالیمار، جنوبی چھاؤنی، گڑھی شاہو،مغلپورہ اور ہربنس پورہ کے علاقوں میں نقب زنی کی28مزیدوارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے جبکہ ملزموں کے خلاف مذکورہ تھانوں میں نقب زنی کے متعدد مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم نے نقب زن گروہ کی گرفتاری پرپولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :