عوام کو فوری طور پر ڈینگی مچھروں کی افزائش کے عمل کو گھروں اور چھتوں میں قائم ٹھکانوں کا صفایا کرناہوگا‘ ملک محمد اقبال چنٹر
جمعرات 8 اکتوبر 2015 17:05
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنٹر نے کہا ہے کہ حکومت نے مختلف رپورٹوں کی بناء پر ڈینگی کی افزائش میں تیزی کے بعد تمام محکموں کی جانب سے منظم طریقہ سے ہنگامی اور جنگی بنیادوں پر اقدامات تیز کردئیے ہیں، عوام کو فوری طور پر ڈینگی مچھروں کی افزائش کے عمل کو لگام ڈالنے کے لیے گھروں کے اندر اور چھتوں پر ان کی افزائش کے ٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا جبکہ ٹائروں کی دکانوں ، گوداموں اور پانی کے جوہروں کا بھی فوری طور پر خاتمہ کرنا ہوگا، اس سلسلے میں صوبہ بھر کی کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیاں رول ماڈل کا کردار ادا کررہی ہیں جہاں پر صفائی نصف ایمان کو حقیقی فوقیت حاصل ہے۔
اس امر کا اظہار انہوں نے سوئی گیس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ڈی ایچ اے کے کمیونٹی ہال میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر سیکرٹری کوآپریٹو، رجسٹرار کوآپریٹو، ڈسٹرکٹ کوآپریٹو آفیسر سیٹھ محمد اقبال ڈی ڈی سی او فرخ حیات پنوں اور دیگر افسران کے علاوہ مختلف سوسائٹیوں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمدا قبال چنٹر نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے ڈینگی کی وباء پر قابو پانے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں تاہم ان کوششوں میں بھرپور عوامی شرکت ڈینگی پر موثر انداز میں قابوپانے کے لیے ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب تمام صورت حال کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقوں کو ڈینگی پر قانو پانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ اس موذی وبا پر جلد از جلد قابو پایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول کا نئی حکمت عملی کے تحت تمام ٹاؤن اور یونین کونسلوں میں باہمی مشاورت اور حکمت عملی کے ذریعے سپرے اور فوگنگ کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.