سیاسی جماعتوں کو غیر ملکیوں سے فنڈنگ لینے کی ممانعت ہے، عمران خان کی جماعت غیر ملکیوں کی فنڈنگ پر چل رہی ہے ، تحریک انصاف کو بیرون ملک سے یہودیوں، ہندوؤں اور سکھوں سے فنڈ ملے، اصولوں کی خلاف ورزی کے باوجود الیکشن کمیشن نے ان کو کیسے نشان الاٹ کیا، ان کے جرائم پر پردہ پوشی کی جارہی ہے، عمران خان کو چندے کے بارے میں تمام سوالوں کا جواب دینا ہو گا
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کاپریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 8 اکتوبر 2015 20:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نیعمران خان کو پاکستان دشمنوں کا آلہ کار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں کو غیر ملکیوں سے فنڈنگ لینے کی ممانعت ہے، عمران خان کی جماعت غیر ملکیوں کی فنڈنگ سے چلتی ہے، تحریک انصاف کو بیرون ملک سے یہودیوں، ہندوؤں اور سکھوں سے فنڈنگ ملی، اصولوں کی خلاف ورزی کے باوجود الیکشن کمیشن نے ان کو نشان کیسے الاٹ کیا، عمران خان کے جرائم پر پردہ پوشی کی جارہی ہے۔
وہ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کے بارے میں الیکشن کمیشن میں درخواست دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں کوغیر ملکیوں سے فنڈنگ لینے کی ممانعت ہے، ہر سیاسی جماعت پر اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانا لازم ہے، سیاسی جماعتیں غیر ملکیوں سے فنڈنگ نہ لینے کا سرٹیفکیٹ بھی جمع کراتی ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.