NA-122 کے ضمنی انتخاب کو دولت کی تشہیراور نمائش میں تبدیل کر دیا گیا ہے ، سعید غنی
الیکشن کمیشن نے انتخابی قواعد اور ضوابط کی سرعام خلاف ورزی پر آنکھیں اور کان بند کر رکھے ہیں۔ ان حالات میں اس حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخاب مذاق بن کر رہ گئے ہیں، الیکشن کمیشن کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے،بیان
جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-122 کے ضمنی انتخاب کو دولت کی تشہیراور نمائش میں تبدیل کر دیا ہے مگر الیکشن کمیشن نے انتخابی قواعد اور ضوابط کی سرعام خلاف ورزی پر آنکھیں اور کان بند کر رکھے ہیں۔ ان حالات میں اس حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخاب مذاق بن کر رہ گئے ہیں، الیکشن کمیشن کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جس تبدیلی کی بات کر رہی ہے وہ تبدیلی انتخابی عمل کومہنگا اور عام آدمی کی پہنچ سے دور کرنے کی صورت میں نظرآ رہی ہے۔ سینیٹر سیعد غنی نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے دوران ایک طرف مسلم لیگ(ن) سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے تو دوسری طرف تحریک انصاف دولت کی نمائش کر رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اس عمل کو قطعی طور پر مسترد کرتی ہے اور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ عوام انتخابی عمل کو دولت کی نمائش میں تبدیل کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے۔
سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار بیرسٹر عامرحسن عوام کی دہلیز پر جا کر اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور دولت کی نمائش کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.