بھارتی وزیراعظم نے گائے کا گوشت کھانے کے الزام میں مسلمان شخص کی ہلاکت کے دو ہفتے بعداپنی خاموشی توڑ دی ، ہندووٴں اور مسلمانوں کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ انھوں نے آپس میں لڑنا ہے یا غربت سے، عوام سیاست دانوں کی طرف سے دیے جانے والے غیر مہذبانہ بیانات پر دھیان نہ دیں،ہندو گائے کو مقدس سمجھتے ہیں اور اس کو ذبح کرنے کے سخت خلاف ہیں،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا ریاست بہار میں انتخابی جلسے سے خطاب
جمعرات 8 اکتوبر 2015 23:59
پٹنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8اکتوبر۔2015ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گائے کا گوشت کھانے کی پاداش میں ایک مسلمان کی ہلاکت کے واقعے کے دو ہفتے بعد اس بارے میں اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ہندووٴں اور مسلمانوں کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ انھوں نے آپس میں لڑنا ہے یا غربت سے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو ایک ریاست بہار میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے دادری کے واقعے کی براہِ راست مذمت کیے بغیر کہا کہ مسلمانوں اور ہندووٴں کو غربت کے خلاف لڑنا چاہیے۔
نریندر مودی نے عوام سے کہا کہ وہ سیاست دانوں کی طرف سے دیے جانے والے غیر مہذبانہ بیانات پر دھیان نہ دیں۔ہندو گائے کو مقدس سمجھتے ہیں اور اس کو ذبح کرنے کے سخت خلاف ہیں۔(جاری ہے)
حزب اختلاف کی جماعتوں اور دیگر حلقوں کی طرف سے وزیر اعظم پر دباوٴ ڈالا جا رہا تھا کہ وہ اس واقعے کی مذمت کریں۔ اتر پردیش کے قریب ایک گاوٴں دادری میں انتہا پسند ہندووٴں کے ایک ہجوم نے محمد اخلاق نامی شخص کے گھر پر حملہ کر کے اسے ہلاک کر دیا تھا، جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا تھا۔
مودی کی حکومت ملکی سطح پر گائے ذبح کرنے پر پابندی عائد کرنے کی حامی ہے لیکن مسلمان اور دیگر مذہبی اقلیتیں گائے کا گوشت کھاتی ہیں۔ادھر کشمیر میں مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاستی اسمبلی میں ایک مسلمان رکن کو اپنے گھر دعوت میں مہمانوں کی گائے کے گوشت سے تواضع کرنے پر زد و کوب کیا۔کشمیر اسمبلی کے رکن رشید احمد نے کہا کہ انھوں نے اپنی نجی محفل میں مہمانوں کو بطورِ احتجاج گائے کا گوشت کھلایا تھا۔حزب اختلاف کے رہنما عمر عبداللہ نے اسمبلی کے اجلاس سے یہ کہہ کر واک آوٴٹ کیا کہ انھیں ہر اس شخص پر حملہ کر دینا چاہیے جو شراب پیتا ہے یا سوٴر کا گوشت کھاتا ہے۔اسمبلی میں بی جے پی کے نائب وزیر اعلیٰ نرمل سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ رکن اسمبلی پر حملے کی تائید نہیں کر سکتے لیکن ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ گائے کے گوشت سے تواضع کرنا درست نہیں۔مزید اہم خبریں
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
-
رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، نیتن یاہو
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کا کوئی معاہدہ نہ ہونے کا انکشاف
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.