ناسا نے مریخ کے بعد پلوٹو پر بھی پانی کے ساتھ نیلے آسمان کی موجودگی کا اعلان کردیا
ہفتہ 10 اکتوبر 2015 17:16
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) ناسا نے مریخ کے بعد پلوٹو پر بھی پانی کے ساتھ نیلے آسمان کی موجودگی کا اعلان کردیا ہے جبکہ کچھ سائنس دانون نے کہا ہے کہ ایلین نہ صرف مریخ مشتری، زحل بلکہ پلوٹو پر براجمان ہیں۔ناسا کے تحقیقاتی روبوٹ نیو ہوریزان کی پلوٹو کو ارسال کی گئی حیرت انگیز اور دلچسپ تصاویر سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ اس سطح پر نہ صرف برف کی طرح جما ہوا پانی موجود ہے بلکہ وہاں نیلا آسمان بھی نظرآرہا ہے۔
ناسا کے مطابق پلوٹو کی فضا میں موجود بھاپ میں پائے گئے ذرات کا رنگ سرخ اور سرمئی رنگ کے ہیں تاہم ان سے نکلنے والی نیلی روشنی آسمان کی طرح نظرآتی ہے جسے عام طورپر کیوپر بیلٹ کا نام دیا جاتا ہے اور اس کا زمین سے انتہائی دور بننا سائنس دانوں کے لیے حیرت کا باعث بن رہا ہے۔(جاری ہے)
نیو ہوریزان کے پرنسپل سائنسدان ایلن اسٹرن کا کہنا ہے کہ یہاں کیوپر بیلٹ کا ملنا حیرت انگیز اور پرکشش ہے ٗ نیلے آسمان سے سائنس دانوں کو پلوٹو کے گرد موجود دھند کے ذرات کو سمجھنے کا موقع ملے گا کیوں کہ سورج سے 36 ارب میل کے فاصلے پر موجود اس سیارے پر روشنی کا ملنا واقعی دلچسپ اور حیرت انگیز ہے۔
سائنس دانوں کے مطابق پلوٹو کی اتنی بلندی پر دھند کے نظرآنے اور مالیکیول کے تعلق کا زحل کے چاند ٹائٹن سے موازنہ کیا جاسکتا ہے ٗ ناسا کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں برف جمے پر اسرار سرخ رنگ کے پانی کی جھیلوں کا ظاہر ہونا پراسرار ہے اور یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ اس طرح کی برف دیگر سیاروں پر بھی موجود ہے کہ نہیں۔ادھر کچھ سائنس دانوں اور ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ایلین صرف مریخ پر ہی نہیں بلکہ پلوٹو پر بھی موجود ہیں اور سبز رنگ کے ایلین کے آثار وہاں پائے گئے ہیں تاہم ان کے پاس اس کے ٹھوس ثبوت فی الحال موجود نہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.