سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کیلئے نئی اقامہ پالیسی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردیں
محمد علی پیر 12 اکتوبر 2015 21:14
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12اکتوبر 2015 ء) سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کیلئے نئی اقامہ پالیسی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے ملک میں مقیم غیر ملکی افراد کیلئے نئی اقامہ پالیسی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔
(جاری ہے)
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ محرم کے آغاز سے ’مقیم کارڈ‘ کا اجراءشروع کردیا جائے گا لیکن یہ کارڈ زائد المعیاد اقامہ کی جگہ پر جاری کیا جائے گا، جبکہ جن افراد کے اقامہ کی مدت ابھی باقی ہے انہیں اس کی جگہ مقیم کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
زائد المعیاد ہوجانے والے اقامہ جات سعودی پوسٹ کے ذریعے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کو بھیجے جائیں گے جو ان کی جگہ پر مقیم کارڈ جاری کرے گا۔یہ مقیم کارڈ ڈاک کے ذریعے کفیلوں کے پاس بھیجے جائیں گے۔ مقیم کارڈ کی مدت 5سال ہوگی اور اس کے اجراء کا مقصدغیر ملکی افراد کی شناخت کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.