لاہور ہائیکورٹ نے تین بچوں کو باپ کی تحویل سے بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کر دیا
بچوں کے بین نے احاطہ عدالت میں ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا، بچوں کا ماں کے ساتھ جانے سے انکار ، باپ سے لپٹ کر روتے رہے
پیر 12 اکتوبر 2015 21:35
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے تین بچوں کو باپ کی تحویل سے بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کر دیا، بچوں کے بین نے احاطہ عدالت میں ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا، بچے باپ سے لپٹ کر روتے رہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے جڑانوالہ کی رہائشی خاتون سمیر ا بی بی کی درخواست پرسماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر غلام مصطفےٰ نے اسے ایک سال قبل طلاق دے دی لیکن گیارہ سالہ طیب ، نو سالہ شاہد اور چھ سالہ ایمان کو زبردستی اپنے پاس رکھ لیا۔
عدالتی حکم پر بچوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بچے ماں کے حوالے کر دئیے ۔ تاہم بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور اپنے باپ سے لپٹ کر زارو قطار روتے رہے۔ بچوں کی آہ وزاری اور بین نے احاطہ عدالت میں ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.