ایور شائن پبلک سکول،نصیر آباد لاہور کے طلبا وطالبات اور اساتذہ کا لاہور کا مطالعاتی دورہ ، تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی

پیر 12 اکتوبر 2015 22:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) ایور شائن پبلک سکول،نصیر آباد لاہور کے طلبا وطالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ بوائز کمپری ہینسیو ہائیر سکینڈری سکول، گھوڑے شاہ روڈ لاہورر‘ گورنمنٹ فاروقی اسلامیہ ہائی سکول ،باغبانپورہ لاہورر‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ،موچی گیٹ لاہورر‘ سی ڈی جی ایل جونیئر ماڈل سکول،ریٹی گن روڈ لاہورر‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، پیپلز کالونی فیروزوالہ‘ گورنمنٹ بوائز مسجد مکتب سکول ، پیپلز کالونی شاہدرہ کا دورہ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 645 تھی۔`

متعلقہ عنوان :