وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ رقم سے 18ہائی سکولوں میں جدید طرز کی کمپیوٹر لیبزبنائی جائیں گی،ڈی سی او

منگل 13 اکتوبر 2015 21:45

جھنگ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) جھنگ میں نوجوان نسل میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ 28.64ملین روپے کی رقم سے 18ہائی سکولوں میں جدید طرز کی کمپیوٹر لیبزبنائی جائیں گی۔یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرنادر چٹھہ نے اس ضمن میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔اے ڈی سی بابر رحمن ،اے سی جھنگ عمران عصمت ،ای ڈی او ایجوکیشن نسیم احمد زاہداور دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ای ڈی او ایجوکیشن نسیم احمد زاہد نے اجلاس کو بتایا کہ تحصیل جھنگ کے ہائی سکولوں میں سات کمپیوٹر لیبز، شورکوٹ میں چار اور پانچ کمپیوٹر لیبز تحصیل اٹھارہ ہزاری کے ہائی سکولوں جبکہ دو کمپیوٹر لیبز تحصیل احمد پور سیال میں بنائی جائینگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ تحصیل جھنگ میں چک نمبر493ج ب ،ملہوآنہ موڑ،پیر کوٹ سدھانہ،موضع پورن والا،موضع گلمالہ،مدوکی اور بھون، تحصیل شورکوٹ میں 481ج ب ،ڈب کلاں ، وریام والا،تحصیل احمد پور سیال کے ٹبہ گہلی اور حسو بلیل جبکہ تحصیل اٹھارہ ہزار ی کے موضع چوہان،ماڑی شاہ صغیرہ،ماچھی وال،رشید پور اور چک نمبر1/10تھل کے گورنمنٹ ہائی سکولوں میں کمپیوٹر لیب بنائی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :