پاکستان کو کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو طلبہ سیسا پلائی دیوار ثابت ہوں گے،عبدلرازاق
منگل 13 اکتوبر 2015 22:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کی ترقی میں ہمشہ طلبہ ہی نے آگے بڑھ کر وطن کی خدمت کی ہے ،پاکستان کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے البدر اور الشمس جیسی قوتوں نے اپناکردار اداکیا ہے پاکستان کو کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو طلبہ سیسا پلائی دیوار ثابت ہونگے۔کسی قو م نے ترقی کی ہے تو وہ نوجوان نسل کی بنیاد پر کی ہے۔
ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع غربی کے امیر عبدلرازاق نے سیفی کالج میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کے موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شباب ملی ضلع غربی کے امیر نظربرقی ،اسلامی جمعیت طلبہ زون غربی کے امیر ہاشم ابدالی اور ناظم سیفی شاہد طاہر بھی موجود تھے ۔عبدلرازاق نے کہا کہ پاکستان کو کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا تھا پاکستان ہی قائداعظم محمد علی جنا ح کے خوابوں کی تعبیر ہے اس پاکستان کو خوشحال بنانے کے لیے ایک نئے جذبے اور جوش وامنگ کے ساتھ کام کرنا ہوگا اور تعلیم کو عام کرنے کے لیے ہمیں ہر طلبہ کو دعوت دین کی دعوت دینی ہوگی تعلیم ہی کے ذریعے اس ملک میں ترقی ہوسکتی ہے تعلیم کے بغیر کسی قوم نے آج تک ترقی ہی نہیں کی کسی ملک کی قوت طلبہ ہی ہوتے ہیں جو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے آگے بڑھ کر کام کرتے ہیں پاکستان زمین کا ایک ٹکڑا ہی نہیں بلکہ یہ ایک نظریہ اور فلسفہ کی بنیاد پر قائم کیا گیا ہے اس شہرکو چند لسانیت کے لوگوں نے تباہ برباد کردیا ہے اس شہر کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے کے لیے آپس میں اخوت وبھائی چارے کے رویہ کو اپنانا ہوگا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.