جی سی یو سے حفصہ نائم کی طبیعات میں پی ایچ ڈی مکمل

بدھ 14 اکتوبر 2015 17:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے حفصہ نائم نے طبیعات میں (پی ایچ ڈی) مکمل کر لی۔حفصہ نائم کے تحقیقی مقالے کی منظوری کے بعد ان کی ڈگری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

حفصہ نائم نے نامور ماہرِ طبیعیات پروفیسر ڈاکٹر جی مرتضیٰ کی راہنمائی میں طبیعیات میں اپنی تحقیق مکمل کی۔ جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے حفصہ نائم کو پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔