محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب نے بحالی سینٹروں اور تعلیمی اداروں کی استبدادکار کو بہتر بنانے کیلئے40,000ملین کی گرانٹ جاری کردی

جمعرات 15 اکتوبر 2015 16:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء )محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر میں ٹریننگ سینٹروں اور تعلیمی اداروں کی استعبداد کار کو بڑھانے کے لیے40,000ملین روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم آصف سعید منہیس نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن عنبرین رضا، ڈائریکٹر فاضل چیمہ اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار ٹیچرز آف بلائنڈ کے لیے10,000ملین جبکہ گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا اور راولپنڈی میں قائم بحالی سینٹروں اور تعلیمی اداروں کے معیار اور کارکردگی کو بڑھانے کیلئے20,000ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آصف سعید نے مزید بتایا کہ محکمہ خصوصی تعلیم کے اداروں میں طلباء کی انرولمنٹ کو بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں اور اساتذہ کی ان سروس ٹریننگ کالج میں ہفتہ وار ٹریننگ کو یقینی بنایا جارہاہے جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے اس کے ساتھ ساتھ محکمہ کے تمام اداروں کی روزانہ مانیٹرنگ کی جارہی تاکہ اداروں میں اساتذہ اور طلباء کی حاضریی کو سوفی صد یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ کے تمام اضلاع میں تعینات ڈسڑکٹ آفیسرز سپیشل ایجوکیشن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے ڈسڑکٹ میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ اور اداروں میں نظم و ضبط کو یقینی بنائیں۔