شباب ملی کا نام تبدیل کرنے کی تمام بے بنیاد افواہوں کی تردید

شباب ملی پاکستان جماعت اسلامی کا یوتھ ونگ ہے ‘ صدر زبیر احمد گوندل

منگل 20 اکتوبر 2015 13:38

کوٹ مومن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) شباب ملی کے صدر زبیر احمد گوندل نے شباب ملی کے نام تبدیل کرنے کی تمام بے بنیاد افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شباب ملی پاکستان جماعت اسلامی کا یوتھ ونگ ہے ،بے بنیاد افواہوں پر کان نہ دھر تے ہوئے شباب ملی پاکستان جس کا نعرہ ظلم کے خلاف مظلوم کے ساتھ کے نام کے ساتھ عملی کام جاری رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے بلدیاتی الیکشن میں بلدیاتی امیدواروں کو فری ہینڈ دیا ہے کہ وہ چاہیں تو جماعت کے ٹکٹ سے الیکشن لڑیں یا آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑ کر جس جماعت کے ساتھ اتحاد کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام چوروں لٹیروں اور خاندانی سیاست سے تنگ آ چکی ہے لہذا امید کی جاتی ہے کہ اس الیکشن میں لوگ جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔