پاکستان میں مثبت تبدیلی کا آغاز ہو چکا ، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ، وزیراعظم
بدھ 21 اکتوبر 2015 10:59
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر2015ء) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا پاکستان میں مثبت تبدیلی کا آغاز ہو چکا ، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ، بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا پاکستان میں مثبت تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے ، آج کا کراچی ، بلوچستان ، فاٹا ڈھائی سال پہلے والا نہیں رہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں تھا ، بلوچستان میں جنگ کی کیفیت تھی ، آپریشن ضرب عضب کے بعد وہ دن دور نہیں جب دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا عدالتی کمیشن نے فیصلہ دیا کہ 2013 کے انتخابات شفاف تھے ، ریاستی اداروں کو نشانہ بنانا درست نہیں ہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ، بھارت سے تعلقات میں بہتری کیلئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا۔
انہوں نے امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا مخاطب ہو کر کہا کہ وہ جانتے ہیں ، ان کا دل اہل وطن کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ ملک میں اقلیتوں کے تحفظ کا پختہ عزم کر رکھا ہے ، ہم اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ توانائی کے منصوبے چلتے رہے تو اگلی نسل پوچھے کی لوڈ شیڈنگ کسے کہتے ہیں ، چاہتے تو بچت کا پیسہ اپنی جیب میں ڈال سکتے تھے ،بچت سے مزید منصوبے لگائیں گے۔ لاہور کراچی موٹروے پر تیزی سے کام ہو رہا ہے ، گلگت سے مانسہرہ تک شاہراہ پر کام جاری ہے ، عالمی اداروں کے مطابق پاکستان کی معیشت بحال ہو رہیہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.