پاک افغان و ایران پیس سوئمنگ چیمپئن شپ جلد منعقد ہوگی ، آصف اورکزئی
بدھ 21 اکتوبر 2015 20:55
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) افغانستان ، ایران اور پاکستان کے مابین پیس سوئمنگ چیمپئن شپ جلد منعقد ہوگی جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل آصف اورکزئی نے افغانستان اور ایران کے کونسل جنرل سے خصوصی ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے کونسل جنرل اس بات پر اتفاق کیاہے کہ پہلے مرحلے میں افغانستان اور ایران کے کھلاڑی پاکستان میں چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں پاکستان کے کھلاڑی ان ممالک کا دوہ کرینگے ۔
جس سے دو طرفہ مقابلوں کے انعقاد سے کھیلوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیس سوئمنگ چیمپئن شپ کے سلسلے میں تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا جس کیلئے افغان اور ایران کونسل جنرل سے دوبارہ ملاقات میں باضابطہ تاریخوں کا اعلان کیاجائے گا۔(جاری ہے)
آصف اورکزئی نے حالیہ نیشنل جونیئر ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ میں افغان کونسل جنرل اور ایران کونسل جنرل کی شرکت پر ان کا خیبرپختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس چیمپئن شپ میں ان کو بلانے کا مقصد بھی سوئمنگ کو پروموٹ کرنا تھا۔
تاکہ آئندہ آنے والے دنوں میں تینوں ملک کے سوئمنگ کے کھلاڑیوں کا ایک مقابلہ منعقد کیاجاسکے ۔ آخر میں انہوں نے نیشنل جونیئر چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر میڈیا،سیکورٹی سٹاف، ارگنائزرز ،صوبائی انتظامیہ،کھلاڑیوں اور سپورٹس بورڈ کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے اس چیمپئن شپ کے کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب
-
پاکستان نے آئرلینڈ کو باآسانی شکست دے کر سیریز جیت لی
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑ دیا
-
لیونل میسی نے سعودیہ پر امریکا کو ترجیح کیوں دی؟
-
ٹیسٹ اسٹیٹس نہ رکھنے والے ملک کے کرکٹر نے آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا
-
سیریز جیتنے کیلئے پاکستان کو ہدف مل گیا
-
تیسرا ٹی ٹونٹی ، آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ہدف دیدیا
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی سکیورٹی ہیڈ کی پی سی بی حکام سے چیمپئنز ٹرافی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
قومی ہاکی ٹیم (کل ) وزیراعظم کی مہمان بنے گی
-
آسٹریلیا کا پاکستان کے بعد بھارت کیخلاف سیریز میں بھی فین زونز بنانے کا فیصلہ
-
راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.