پاک امریکہ بزنس فورم میں وزیر داخلہ چوہدری نثار خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے ،ملیحہ لودھی وزیر داخلہ سے اعلیٰ امریکی حکام اور پاکستانیوں کا تعارف کرواتی رہیں

جمعرات 22 اکتوبر 2015 00:06

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اکتوبر۔2015ء) پاک امریکہ بزنس فورم کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے ، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی وزیر داخلہ سے اعلیٰ امریکی حکام اور پاکستانیوں سے ان کا تعارف کرواتی رہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو یہاں پاک امریکہ بزنس فورم کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم نواز شریف سمیت پاکستانی وفد کے دیگر اراکین نے شرکت کی جبکہ بزنس فورم کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے اور اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی وزیر داخلہ سے بزنس فورم میں شریک اعلیٰ ملکی حکام اور پاکستانیوں سے ان کا تعارف کرواتی رہیں ۔