میری نئی ا لبم کا نام ”25“ ہوگا‘برطانوی گلوکارہ اڈیل
جمعرات 22 اکتوبر 2015 13:56
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر۔2015ء)معروف خوبروبرطانوی گلوکارہ اڈیل نے تصدیق کی ہے کہ ان کی نئی البم کا نام 25 ہو گا۔اڈیل کے مطابق یہ البم ان کی عمر کی پختگی کے بارے میں ہو گی۔خیال رہے کہ اڈیل ماضی میں بھی اپنی البموں کا نام اپنی عمر کے لحاظ سے رکھ چکی ہیں۔ان کی سب سے پہلی البم کا نام ’19‘ تھا، جب کہ اگلی البم کا نام ’21‘ تھا۔
اڈیل کا کہنا ہے کہ ’میں اس البم میں وہ سب کچھ کرنے کی کوشش کروں گی جو میں پہلے کر چکی ہوں اور وہ بھی جو میں نے ابھی تک نہیں کیا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ’25‘ مجھے اپنے آپ کو سمجھنے میں مدد دے گا۔ میں معذرت خواہ ہوں کہ اسے بنانے میں مجھے اتنا وقت لگا۔خیال رہے کہ اڈیل کے مداحوں کو اس البم کے لیے چار سال انتظار کرنا پڑا ہے کیونکہ اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد سے انھوں نے اب تک کوئی البم نہیں جاری کی۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.