حکمرانوں نے عوام کو مایوسی ،رشوت ستانی ،لوٹ کھسوٹ ،مہنگائی بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا ہے، سردار یار محمد رند

جمعرات 22 اکتوبر 2015 21:59

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مایوسی ،رشوت ستانی ،لوٹ کھسوٹ ،مہنگائی بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا ہے،عوام سے کیئے گئے وعدوں کی پاسداری کی بجائے ذاتی مفادات کی خاطر عوامی مینڈیٹ کا سودا کیا جارہا ہے،پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والوں نے پاکستان کو دولخت کردیاہے،پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوکر سیاسی جواء کھیلا ہے،توقع ہے کہ عمران خان بلوچستان کے محروم و محکوم عوام کو ان کے حقوق دلانے میں کامیاب ہوں گے،پٹ فیڈر کینال کی بحالی و توسیع پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی،کسانوں کی گندم کوئی کوڑیوں کے بھاؤ لینے کو تیار نہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان کرپٹ وزراء کے خلاف احتساب کے عمل کو فوری شروع کرئے، پی ٹی آئی والے بلوچستان میں لاوارث نہیں، جلد معروف سیاسی و قبائلی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہونگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد اسلام آباد سے واپسی پر بیدار کے مقام پرزرعی فارم ہاؤس میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،قبل ازیں رند قبائل کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر سرداریارمحمد رند کا اسلام آباد سے بلوچستان پہنچنے پر ہزاروں کی تعداد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور رند قبائل کے افراد نے پرتپاک استقبال کیا،اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داؤد رند ،ملک عارف ،میر حبیب الرحمن رند،میر فقیر محمد رند،تحریک انصاف سبی کے آرگنائزر اے ڈی خجک،گلزمان مری،ملک مصطفی مری،حاجی حیات رند،وڈیرہ فدا رند،محمد عارف رند ودیگر موجود تھے ،جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مایوسی،رشوت ستانی،کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کے سوا کچھ نہیں دیا،ملازمتوں کے حصول کے لیے نوجوان دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جبکہ میرٹ کی پامالی معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے عوام کے حقوق غصب کیئے جارہے ہیں ڈیڑھ سوارب روپے کی خطیر رقم میٹرو بس پر اڑا دی گئی،جبکہ کرپشن کو پروان چڑھانے کے لیے کوئلہ کے پاور پلانٹ لگائے جارہے ہیں دنیا میں کوئلہ سے بجلی ھاصل کرنے والے پاور پلانٹس کو ماحولیاتی آلودگی اور انسانی جان کے لیے خطرناک ثابت ہونے کی وجہ سے بند کیا جارہا ہے جبکہ حکمران کرپشن کرنے کے لیے کوئلہ سے بجلی حاصل کرنے کے تجربات میں مصروف عمل ہیں اور یہ پلانٹس بھی بلوچستان میں قائم کرکے صوبے کے عوام کو مزید ماحولیاتی آلودگی کے ذریعے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد پہلی مرتبہ قومی مالیات ایوارڈ(این ایف سی)کی ملنے والی رقم 850ارب روپے سابقہ حکومت کو دیئے گئے اور سابقہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے این ایف سی ایوارڈ کے فنڈز کو کسی میگا پروجیکٹ پر خرچ کرنے کی بجائے وزراء اور اراکین اسمبلی میں تقسیم کرکے بلوچستان کے عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی تھی جس کا حتساب ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والوں نے تو پاکستان کا سودا کردیا تھاجبکہ شہداء کے نام پر سیاست کرنے والے تو محترمہ بے نظیر بھٹو کے کفن کو بھی بیچ دیا ہے جنہون نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن کے مینارتعمیر کیئے تھے جس کو دوام موجودہ حکمران بخش رہے ہیں انشااﷲ وہ دن دور نہیں جب دونوں بھائی ایک مرتبہ پھر اٹک جیل میں ہون گے انہون نے کہا کہ عوام نے جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو ترک کردیا ہے اور ایسے لوگ صرف انتخابات کے دوران ووٹ کے حصول کی خاطر عوام کو سبز باغ دکھاکر چلے جاتے ہیں جو بعد میں مُڑ کر عوام کی حالت زار سے بھی آشنائی حاصل کرنا اپنی توہین سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ جنگ بُلٹ کی نہیں بلکہ بیلٹ کی ہے اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت کے ذریعے مفاد پرست عناصر کو مسترد کرکے ملک میں نئی تبدیلی لائیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرکے میں نے سیاسی جواء کھیلا ہے اور عمران خان پر اعتماد کیا ہے یقیناً عمران خان ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں اور بلوچستان کے محکوم اور مظلوم عوام کے حقوق کی حقیقی معنوں میں جنگ لڑ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ ایسے عناصر کو مسترد کرکے عمران خان کے ہاتھ مضبوط بنائیں ،انہوں نے مزید کہا کہ پٹ فیڈر کینال جو کہ بلوچستان کی زرعت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے کینال کی بحالی پر اربون روپے خرچ کیئے گئے اور اس کے باوجود زمینداروں اور کسانوں کی حالت زار یہ ہے کہ ان کی گندم کوئی کوڑیون کے بھاؤ پر لینے کو تیار نہیں ہے جس سے غریب کسانوں کی کمر ٹوٹ کر رہ گئی ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن کا بازار گرم ہے لیکن کرپٹ وزراء کو لگام دینے والا کوئی نظر نہیں آتا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو چاہیے کہ وہ کرپشن میں ملوث وزراء کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کاآغاز کریں اور نیب کو احتساب کے عمل میں درپیش روکاوٹوں کو دور کرکے کرپشن میں ملوث افراد کا احتساب کیا جائے اور صوبے کے عوام کی لوٹی ہوئی دولت واپس لیکر عوام کی ترقی و بہبود پر خرچ کیئے جائیں۔

قبل ازیں ڈیرہ مراد جمالی کے قریب واقع رند قلعہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے وڈیرہ عاشق علی عمرانی میر غلام نبی رند گودھا خان ہجوانی رشید بلوچ حاجی داؤد خان رند نے بھی خطاب کیا سردار رند نے کہاکہ بلوچوں نے جیلیں کاٹیں جب این ایف سی ایوارڈ کے تحت پیپلز پارٹی کے وزیراعلی ٰ کو آٹھ سو ارب روپے دیئے گئے غریب عوام کی بھلائی کے بجائے کرپشن کی نظر ہو گئے جو اراکین اسمبلی منتخب ہو کر آئے ان کی جیبیں پھٹی ہوئی اسمبلی تک پہنچے کیلئے سواری نہیں تھی وہ اچانک ارب پتی کیسے بن گئے وزیراعلیٰ کرپشن کو چھپانے کیلئے بلوچستان میں وزراء کے خلاف کارروائی کرنے نہیں دے رہے ہیں جن کی کرپشن کی قلعی کھل جائے گی انہوں نے کہاکہ ووٹ ایک قومی امانت ہے اس کو تبدیلی کیلئے استعمال کرنا جہاد کے مترادف ہے اور کہاکہ زرداری نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے کفن کو بیچ کر پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا کھربوں کی کرپشن کر کے ملک کو کھپا دیا گیا انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف آنے والے عام انتخابات میں ملک کے دیگر صوبوں کو کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بھی میدان مار لے گی غریب عوام کا استحصال کرنے والوں کو عوام کی عدالت کے کہٹرے میں لایا جائے گا نصیرآباد ڈویژن سے وزیراعظم وزراء اعلیٰ منتخب ہوئے لیکن علاقہ کی پسماندگی جو کی تو ہے اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی عدم فراہمی عوام سے ذیادتی کے مترادف ہے اور کہاکہ میاں نوازشریف اور شہباز شریف انتخابات میں توانائی بحران کے خاتمے پر عوام کو گمراہ کیا ہے لیکن لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے بجائے اس میں اضافہ ہوا ہے اور کہاکہ میاں برادرز کرپشن کو فروغ دینے کیلئے کوئلہ پر چلنے والے بجلی گھر لگانے کیلئے کرپشن کی راہ ہموار کر رہے ہیں جن پر پوری دنیا میں پابندی لگائی ہے کوئلہ کے پلانٹ بھی بلوچستان کی عوام کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کرنے کیلئے منصوبہ بنایا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :