علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی چینی زبان کے فروغ کیلئے جلد "چائنیز لینگوئج اینڈ کلچرل سنٹر"قائم کرے گی

جمعہ 23 اکتوبر 2015 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی چینی زبان کے فروغ کے لئے عنقریب چین کی اوپن یونیورسٹی کے اکیڈمک سپورٹ سے "چائنیز لینگوئج اینڈ کلچرل سنٹر"قائم کرے گی سینٹر کے قیام اور باضابطہ طور پر چینی زبان کی کلاسسز شروع کرنے کا جائزہ لینے کے لئے اوپن یونیورسٹی بیجنگ کے تین ممبروں پر مشتمل وفد اگلے کچھ دنوں میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ کرے گا"ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے" مختلف شعبوں میں چین کی شاندار ترقی" کے زیر عنوان سیمنار سے خطاب میں کیا۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ خوشخال پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے ہمیں چینی ترقی کے ماڈل سے سیکھنے اور چین کی جامعات کے ساتھ علم و تحقیق کے تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین نے ہر شعبہ زندگی میں بڑی تیزی کے ساتھ ترقی کی ہے اور دنیا میں ایک اعلیٰ مقام حاصل کرلیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ چائنیز لینگوئج اینڈ کلچرل سینٹرپاک۔

چین اقتصادی راہداری پراجیکٹ کو مزید کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ سیمینار کے سپیکر یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انجنئیر ڈاکٹر عطاء الله شاہ تھے جنہوں نے سیمینار کے شرکاء کو چین کے فوجیان صوبے (Fujian province) کے اپنے حالیہ دورے کی تفصیلات بتائی۔انہوں نے چین میں اپنے 20۔روزہ قیام کے دوران "چین میں شہروں اور قصبوں کی ترقی کی منصوبہ بندی پر بین الاقوامی کانفرنس "میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

متعلقہ عنوان :