دوسرا ٹیسٹ ، پاکستان نے انگلینڈ کو 178 رنز سے ہرا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی
پیر 26 اکتوبر 2015 21:34
دبئی ۔26 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 178 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ انگلش ٹیم 491 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 312 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جو روٹ 71 اور عادل راشد 61 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ یاسر شاہ نے 4 اور ذوالفقار بابر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پیر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز انگلینڈ نے 491 رنز کے تعاقب میں اپنی دوسری نامکمل اننگز 130 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو جو روٹ 59 اور جونی بیئرسٹو 6 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ دونوں بلے بازوں نے سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا اور 157 تک لے گئے، جو روٹ چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 71 رنز بنانے کے بعد ذوالفقار بابر کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، محمد رضوان کی ’ریلیز عمران خان‘ کے پوسٹر پر آٹوگراف دینے کی ویڈیو وائرل
-
زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منائی جائے گا
-
بنگلہ دیش نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
50 یا 100 بنانے کی بجائے پاکستان کیلئے میچ جیتنے کو ترجیح دیتا ہوں : صائم ایوب
-
ٹی ٹوٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستان، برائن لارا کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں جگہ بنانے میں ناکام
-
پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان
-
سنیل گواسکر کا پاکستان سیریز کیلئے آئی پی ایل چھوڑنے والے انگلش کرکٹرز پر جرمانہ لگانے کا مطالبہ
-
شریک حیات سمجھدار اور خوبصورت ضرور ہونی چاہیے : بابر اعظم
-
انگلینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 17مئی کو کھیلآا جائے گا
-
آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں اہم کھلاڑی کو آرام دیے جانے کا امکان
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کو ویک اپ کال کی ضرورت تھی، فخر زمان کا اعتراف
-
آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.