اسلام‌آباد : زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 270 ہو گئی ، مزید ہلاکتوں کا خدشہ برقرار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 اکتوبر 2015 10:52

اسلام‌آباد : زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 270 ہو گئی ، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اکتوبر 2015 ء):خیبرپختونخوا، پنجاب، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں گذشتہ روز آنے والے زلزلے سے 270 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوگئے جبکہ پی ڈی ایم اے کے مطابق زخمیوں کی تعداد 1456 ہے.مقامی ذرائع کے مطابق مالاکنڈ میں دو، ہنگو میں8، چترال میں 22، سوات اورشانگلہ میں 44، لوئردیرمیں 24، تورغر میں 17، باجوڑ میں 25، اپردیر 22، مانسہرہ اور ہزارہ میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

(جاری ہے)

بونیر میں 12، چارسدہ میں 4، پشاورمیں 6، گلگت میں 7، صوابی میں چار، کوہستان میں 10، خیبرایجنسی اور مہمند ایجنسی میں سات افراد ہلاک ہوئے.

علاوہ ازیں اوکاڑہ میں تین، چلاس میں سات، آزادکشمیرمیں تین اورمردان میں پانچ، کلرکہارمیں دو، بٹ خیلہ، قصور، ہنزہ میں ایک، ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ نوشہرہ میں دو، راولپنڈی، گوجرانوالہ، چکوال، ڈی جی خان میں ایک، ایک جبکہ میانوالی میں دو اور سرگودھا میں ایک شخص جاں بحق ہوا. تاہم زلزلے کے باعث ہلاکتوں میں ابھی مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے.