سلمان خان ”گیتا“ سے جلدملاقات کریں گے

منگل 27 اکتوبر 2015 13:09

سلمان خان ”گیتا“ سے جلدملاقات کریں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر۔2015ء) بولی ووڈ انڈسٹری کے سپر ہیرو سلمان خا ن کی فلمیں ویسے تو ہر بار بڑی سکرین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھنے میں کامیاب رہی ہیں۔ تاہم انکی رواں سال جولائی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ”بجرنگی بھائی جان“ حقیقی زندگی میں ایک گونگی بہری لڑکی کی زندگی پر اس طرح سے اثر انداز ہوئی کہ والدین اور ملک سے بچھڑی لڑکی 13سال کے بعد واپس پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔

بجرنگی بھائی جان کے ڈائریکٹر کبیر خان کا کہنا ہے کہ وہ گیتا کی گھر واپسی پر بے حد مسرور ہیں چونکہ انکی فلم کی وجہ سے بے گھر ہونے والی لڑکی واپس آنے میں کامیاب ہو سکی ہے۔ واضح رہے گیتا ”بجرنگی بھائی جان“ سلمان خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار متعدد بار کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گیتا 26اکتوبر پیر کے روز بھارت پہنچ گئی تھی تاہم ابھی تک وہ اپنے والدین کو شناخت کرنے میں ناکام ہے۔

گیتا آج سے 13سال قبل غلطی سے پاک بھارت سرحد سے پاکستان میں داخل ہونے کے بعد عبد الستار ایدھی کے ”ایدھی ہوم“ کی پناہ میں تھی۔اے این آئی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلم ڈائریکٹر کبیر خان کا کہنا ہے کہ ایک دفعہ گیتا اپنے والدین کے پاس پہنچ جائے اس کے فوراً بعد سلمان خان اور گیتا کی ملاقات کرا دی جائے گی

متعلقہ عنوان :