وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں شہدائے زلزلہ کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد

بدھ 28 اکتوبر 2015 21:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء ) وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں شہدائے زلزلہ کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیاجس میں طلبہٴ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور گہرے دکھ اور غم کا اظہارکر تے ہوئے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی․ انجمن طلبہٴ اسلام اور پختون سٹوڈنٹس کی طرف سے متاثرین زلزلہ کے لئے امدادی کیمپ لگایا گیا․جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے دل کھول کر عطیات دیئے یہ کیمپ دوسرے دن بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

کیمپ میں ناظم جامعہ انجمن طلبہ ٴ اسلام محبوب الحسن جماعتی مصطفائی ،سابق ناظم جامعہ ملک عزیز الرحمن اعوان اور صدر پختون سٹوڈنٹس جواد خان نے خصوصی شرکت کی۔طارق

متعلقہ عنوان :