تحریک انصاف کا مستقبل ق لیگ جیسا ہے: رانا ثناء اللہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 اکتوبر 2015 21:18

تحریک انصاف کا مستقبل ق لیگ جیسا ہے: رانا ثناء اللہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.29اکتوبر 2015 ء) رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا مستقبل ق لیگ جیسا ہے۔ تفصیلات ے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے شدید تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا مستقبل ق لیگ جیسا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان ہر انتخابات سے قبل الزامات کا سلسلہ شروع کردیتے ہیں۔ عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ ن کو پنجاب کی ایم کیو ایم کہنے پر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو پنجاب میں ویسے ہی مقبولیت حاصل ہے جیسی ایم کیو ایم کو کراچی میں حاصل ہے۔