اقتدار کے حصول کیلئے سعودی شہزادے آمنے سامنے آگئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 اکتوبر 2015 22:07

اقتدار کے حصول کیلئے سعودی شہزادے آمنے سامنے آگئے
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30اکتوبر 2015 ء) اقتدار کے حصول کیلئے سعودی شہزادے آمنے سامنے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 2 سعودی شہزادوں کے درمیان اقتدار کے حصول کی کشمکش سعودی سلطنت کیلئے بہت بڑا چیلنج بن گئی ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو اقتدار سنبھالنے محض 9 ماہ کا عرصہ ہوا ہے تاہم اس دوران انہیں یمن جنگ، تیل کی قیمتوں کے بحران اور جہادیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے بحران کا سامنا ہے۔

گزشتہ ماہ حج کے دوران بھگدڑ مچنے کے حادثے کے بعد سے بھی شاہ سلمان شدید دباو کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ان تمام مسائل کی موجودگی میں سعودی فرمانروا کو اب اپنے 30 سالہ بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان اور 56 سالہ شہزادہ محمد بن نائف کے مابین اقتدار کے حصول کیلئے اختلافات نے سخت پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ محمد بن نائف اس وقت مملکت کے وزیرِ داخلہ ہیں جبکہ محمد بن سلمان وزیرِدفاع کے عہدے پر فائض ہیں اور دونوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ تجزیہ نگاروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دونوں شہزادوں کے درمیان تناوٗ کی وجہ سابق حکمران شاہ عبداللہ کی جانب سے نامزد ولی عہد شہزادہ مقرن کی چھ ماہ قبل برطرفی ہے۔