اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں کا شیخ الحدیث ڈاکٹر علامہ شیر علی شاہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعہ 30 اکتوبر 2015 22:39

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے شیخ الحدیث ڈاکٹر علامہ شیر علی شاہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ کی وفات بہت بڑا سانحہ ہے موصوف کی ساری زندگی درس و تدریس میں گزری ہے انکی وفات سے پایا جانے والا خلا صدیوں پر نہ ہوپائے گا ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر قاری عبد الولی فاروقی و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے شیخ الحدیث وتفسیر استاد العلماء ڈاکٹر علامہ شیر علی شاہ کی وفات بہت بڑا سانحہ ہے علامہ کی وفات سے ہمارے سروں سے سایہ شفقت اٹھ گیا مرحوم نے ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی فرمائی ہے موصوف کی تدریسی و علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکہا جائے گا موصوف کی ساری زندگی درس و تدریس میں گزری ہے دنیا بھر میں مولانا کے لاکھوں شاگرد ہیں جنہوں نے آپ سے قرآن و حدیث کا علم حاصل کیا ہے انکی وفات سے پایا جانے والا خلا صدیوں پر نہ ہوپائے گا پاکستان سمیت دنیا بھر کے علماء اور تمام دینی جماعتیں علامہ کی سایہ شفقت میں ہی علمی و اصلاحی کام کرتی رہی ہیں آج تمام دینی جماعتوں ,مدارس اور لاکھوں علماء علامہ شیر علی شاہ کی وفات سے یتیم ہوگئے ہیں اﷲ تعالی سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کے اہل و عیال و لاکھوں شاگردوں کو اس سانحہ کو برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے

متعلقہ عنوان :