برطانوی وزیر نے مسجد بنانے کی اجازت دینے سے انکار

جمعہ 30 اکتوبر 2015 23:13

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء)برطانوی وزیر گریگ کلارک نے نیوہیم کے علاقے میں مسجد بنانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ ایک برطانوی اخبار کے مطابق مقامی تبلیغی جماعت اس مسجد کیلئے 17 ایکڑ زمین خرید چکی ہے۔

(جاری ہے)

منصوبے کے مطابق مسجد میں بیک وقت 9 ہزار افراد کیلئے نماز ادا کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ بلدیات پہلے ہی مسجد تعمیر کرنے کے اس منصوبے کو مسترد کر چکا ہے۔ قواعد کے مطابق اس محکمانہ فیصلے کیخلاف وزیر سے اپیل کی گئی جو انہوں نے نامنظور کر دی ہے۔