وزیراعظم نواز شریف کے ووٹ کی کرامت، ن لیگ لاہور کی یو سی 70 میں کامیاب

muhammad ali محمد علی ہفتہ 31 اکتوبر 2015 20:21

وزیراعظم نواز شریف کے ووٹ کی کرامت، ن لیگ لاہور کی یو سی 70 میں کامیاب

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.31اکتوبر 2015 ء) وزیراعظم نواز شریف کے ووٹ کی کرامت سے ن لیگ لاہور کی یو سی 70 میں کامیاب ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ کے 20اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے موصول ہونے والی تازہ ترین نتیجے کے مطابق ن لیگ نے لاہور کی یو سی 70 میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یو سی 70 سے ن لیگ کے محمد اختر کامیاب ہوئے ہیں۔ اسی یونین کونسل میں وزیراعظم نواز شریف نے آج صبح اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔