سندھ ایجوکیشن ریفارم ،سرکاری سکولوں کے 275کیمپس قائم کردیئے گئے

پیر 2 نومبر 2015 16:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 نومبر۔2015ء) سندھ ایجوکیشن ریفارم پروگرام کے تحت سرکاری اسکولوں کے 275 کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔سرکاری اسکولوں کو اسکول کیمپس میں ضم کرنے کا کام کمشنر کراچی کی سربراہی میں قائم سندھ ایجوکیشن ریفارم پروگرام کی اسٹیرنگ کمیٹی کی نگرانی میں مختلف اداروں نے مل کر کیا ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ان کے دفتر میں مانیٹرنگ کمیٹی کا ایک اجلاس ہوا جس میں اسکول ریفارم پروگرام کے تحت جاری اسکولوں کی مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے مختلف پروگراموں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں عالمی بینک کے نمائندے شفیق الرحمن پراچہ، تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، محکمہ تعلیم حکومت سندھ، محکمہ خزانہ، حکومت سندھ، ریجنل ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے نمائندے اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :