68سال گزر جانے کے باوجود بھارت نے پاکستان کے اربوں روپے دبا رکھے ہیں
منگل 3 نومبر 2015 13:38
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 نومبر۔2015ء)68سال گزر جانے کے باوجود بھارت نے پاکستان کے اربوں روپے دبا رکھے ہیں،بھارت اور بنگلہ دیش پاکستان کے مجموعی طور پر 14ارب روپے کے مقروض ہیں۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے آزادی کے بعد پاکستان کے حصے میں آنے والا سرکاری خزانہ آج تک نہیں ملا،1947ء کے زیر گردش نوٹوں، برٹش انڈیا کے خزانے میں سے پاکستان کے حصے میں آنے والا سونا اور طلائی سکے بھارت نے آج تک دبا رکھے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق ان اثاثوں کی مالیت اب 5ارب 45کروڑ روپے ہے۔ اس طرح سقوط ڈھاکہ کے وقت بھی زیرگردش کرنسی اوردیگراثاثے بھی تاحال پاکستان کو نہیں ملے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ان اثاثوں کی مالیت 8ارب 56کروڑ روپے بنتی ہے اور اس طرح بھارت اور بنگلہ دیش پاکستان کے 14ارب روپے کے مقروض ہیں۔گزشتہ 68سال میں کسی بھی حکومت کی جانب سے بھارت اور بنگلہ دیش سے اس کا تقاضہ نہیں کیا گیا تاہم اسٹیٹ بینک اپنی بیلنس شیٹ میں ہرسال اس رقم کا ذکر کرتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.