میرا کے شوہر ہونے کے دعویداروں کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 3 نومبر 2015 13:58

میرا کے شوہر ہونے کے دعویداروں کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 نومبر۔2015ء)لاہورکی سول عدالت نیاداکارہ میرا کیخلاف نکاح پرنکاح کیس کی سماعت کے دوران عتیق الرحمٰن اورکیپٹن نوید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

لاہورکی سول عدالت کے جج واجد منہاس نے اداکارہ میرا کیخلاف نکاح پر نکاح کرنے کے کیس کی سماعت کی اور اداکارہ کے شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمٰن اور کیپٹن نوید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور دونوں کو 14 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔میرا کے شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمٰن نے اداکارہ کے خلاف اشتغاثہ دائر کر رکھا ہے۔