بین الاقوامی چینل کی جعلی ادویات تیار کرنے والے ملکوں میں پاکستان کا پہلا نمبر والی رپورٹ درست نہیں ، پاکستان اس فہرست میں آخری نمبروں پر ہے، بھارت، چین اور مصر جعلی ادویات تیار کرنے والے ملکوں میں سرفہرست ہیں، پاکستان میں غیر معیاری ادویات بھارت سے لائی جاتی ہیں، جعلی اور غیر معیاری ادویات کے ایشوز سے نمٹنے کیلئے قومی لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے
وفاقی وزیر برائے سیفران جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ کا سینیٹ میں شاہی سید کی تحریک التواء پر بحث سمیٹتے ہوئے خطاب
منگل 3 نومبر 2015 16:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 نومبر۔2015ء) سینیٹ میں وفاقی وزیر برائے ریاستیں و سرحدی امور جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ے کہ ایک بین الاقوامی چینل کی یہ رپورٹ درست نہیں کہ جعلی ادویات تیار کرنے والے ملکوں میں پاکستان کا پہلا نمبر ہے، پاکستان اس فہرست میں آخری نمبروں پر ہے، بھارت، چین اور مصر جعلی ادویات تیار کرنے والے ملکوں میں سرفہرست ہیں، پاکستان میں غیر معیاری ادویات بھارت سے لائی جاتی ہیں، جعلی اور غیر معیاری ادویات کے ایشوز سے نمٹنے کیلئے قومی لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
وہ منگل کو سینیٹ میں اے این پی کے رکن شاہی سید کی تحریک التواء پر ہونے والی بحث سمیٹ رہے تھے۔ بحث میں شاہی سید سمیت ارکان سینیٹ میاں عتیق، اعظم سواتی، روبینہ عرفان، جہانزیب جمالدینی اور مشاہد اللہ خا ن نے حصہ لیا۔(جاری ہے)
بحث سمیٹتے ہوئے جنرل(ر)عبدالقادر بلوچ نے کہاکہ اگر سینیٹ کی کمٹی بنائی جائے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا بلکہ ہم اس اقدام کا خیر مقدم کریں گے،400ملین ڈالر کی جعلی ادویات پوری دنیا میں بنائی جاتی ہیں، جس میں سے 4 ارب روپے کی جعلی ادویات پاکستان میں تیار ہوتی ہیں، چین، بھارت اور مصر جعلی ادویات بنانے میں سرفہرست ہیں، پاکستان میں 32 ادویات کے سیمپل لئے گئے جن میں 0.4 فیصد جعلی نکلے، پاکستان کی جعلی ادویات بنانے والوں میں پہلے نمبر والی سی این این کی رپورٹ درست نہیں، غیر معیاری ادویات بھارت سے پاکستان لائی جا رہی ہیں، وقت آ گیا ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے، اس معاملے سے نمٹنے کیلئے فوری لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے، میں کابینہ میں بھی اس معاملے پر آواز اٹھاؤں گا، احمد حسن نے جو اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، نے معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔
میاں عتیق نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے، جعلی ادویات کے ساتھ غیر معیاری ادویات بھی بڑا مسئلہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.